عید پر ریلیز فلمیں انڈسٹری کو اپنے پاوں پر کھڑا کر دیں گی، سید نور

Syed Noor

Syed Noor

لاہور (جیوڈیسک) لاہور چیئرمین فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن سید نور کا کہنا ہے کہ اس بار عید الفطر پر 8 فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں، جو انڈسٹری کو ایک مرتبہ پھر اپنے پاوں پر کھڑا ہونے میں مدد دیں گی۔ لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سید نور کا کہنا تھا کہ اب سینئرز کے ساتھ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آرہا ہے۔

جو کسی بھی صنعت کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔ سید نور کا کہنا تھا کہ عید الفطر پر پنجابی فلم عشق خدا اور اردو فلم جوش شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گی، اس بار عید پر ہر طبقے کیلئے پاکستانی فلم موجود ہے۔