عید کے بعد آر آئی یو جے ممبران کے نئے کارڈز کے اجراء کا فیصلہ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد: عید کے بعد آر آئی یو جے ممبران کے نئے کارڈز کے اجراء اور تمام ممبران سے فارم کی وصولی کیلئے رابطہ مہم تیز کرنیکا فیصلہ۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روزناصر مشکور پیرزادہ کی رہائش گاہ پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے ہونیوالے اجلاس کے دوران عید کے بعد ممبران کے لئے نئے پی وی سی کارڈکے اجراء کا فیصلہ کرتے ہوئے ممبران سے فارم وصولی کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی۔شکیل احمد کی زیرصدارت اجلاس میں ویج ایوارڈکے نفاذ،تنخواہوں میں تعطل اور اداروں سے جبری برطرفی کیخلاف بھرپور تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں اشفاق ساجد فنانس سیکرٹری پی ایف یو جے،فداشیرازی جنرل سیکرٹری آرآئی یوجے،بابر مغل جوائنٹ سیکرٹری، عدنان بری، نعیم سندھو،حمد سالک، چوہدری یعقوب، نجف شیرازی، محمد فیصل ،راشد عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔