عید کا رش، ما رکیٹوں میں پارکنگ اور ٹریفک کا نظام متا ثر

Eid

Eid

لاہور (جیوڈیسک) دوسری جانب گا ہکوں کے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے دکانداروں اور سٹال فروشوں نے کپڑوں، جیولری اور دیگر اشیاکے ریٹ بڑھا دئیے، دیکھنے میں آ یا ہے۔

کہ لبرٹی مارکیٹ، مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن، کریم بلاک مارکیٹ، لنک روڈ ماڈل ٹاؤ ن ، فورٹریس سٹیڈیم ، ٹیکسالی بازار ، مال روڈ انارکلی بازار، جوہر ٹاؤن جی بلاک مارکیٹ، مون مارکیٹ گلشن راوی ، ٹاؤن شپ مین بازار۔

ڈیفنس مارکیٹ اور دیگر مارکیٹوں میں چھٹی کے روز گاہکوں کا جم غفیر نظر آیا۔کپڑوں اور جوتوں کی خریداری کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد مہندی اور چوڑیاں خریدتی رہی۔ سٹال ہولڈرز کا کہنا ہے کہ کمائی کا یہ ہی سیزن ہے ، سٹال لگانے کے بھی پیسے دیتے ہیں تو سستی چیزیں نہیں بیچ سکتے۔