عید قربان نزدیک آتے ہی قربانی کے جانوروں کے نرخ آسمانوں کو چھونے لگے
Posted on September 28, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
گجرات : عید قربان نزدیک آتے ہی قربانی کے جانوروں کے نرخ آسمانوں کو چھونے لگے، متوسط طبقہ نے فیصلہ کیا ہے، کہ اس دفعہ عید قربان پر جانوروں کی بجائے مرغیاں ذبخ کریں گے، ایک سروے کے مطابق عید قربان جوں جوں نزدیک آرہی ہے، بکروں اور دوسرے قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگی ہیں،عام دنوں میں فروخت ہونے والے جانور جن کی قیمتیں 10 ہزار تک تھیں۔
ان دنوں ان جانوروں کی قیمت 30 ہزار سے 40 ہزار تک جا پہنچی، اور گائے جو کہ عام دنوں میں 20 سے30 ہزار کی ملتی ہے، ان دنوں ان جانوروں کی قیمت 50 سے 60 ہزار سے بھی زیادہ مانگتے ہیں، متوسط طبقہ کے لوگوں نے بتایا کہ اگر جانوروں کی قیمتیں ایسے ہی بڑھتی رہیں، تو لوگ جانوروں کی قربانی کی بجائے، مرغیاں ذبخ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔