ملتان (جیوڈیسک) عید قربان جیسے جیسے قریب آتی جا رہی ہے وہیں سبزبوں کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عید قربان کے قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔ سبزی منڈی میں ادرک 2 سو روپے، لہسن 160 لیموں 140 جبکہ دھنیہ بھی 210 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
مارکیٹ میں آلو ، پیاز ، اروی کریلا سمیت تمام سبزیوں کی قیمتوں میں 20 سے 25 فیصد اضافے سے شہری بھی پریشان ہیں۔ دوکانداروں کیمطابق منڈی میں بھائو بڑھنے کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس پر ان کی فروخت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی عید قربان کے قریب آنے پر ذخیرہ اندوز بھی فعال ہو گئے ہیں جس سے منڈیوں اور دوکانوں پر سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔