اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی جی اسلام آباد سکندر حیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، عید تک سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وردی میں ملبوس اہلکاروں کو بھی چیک کیا جائے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سکندر حیات نے کہا کہ عید کے دن تک شہر میں مال بردار اور بند گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے جب کہ ریڈ زون، فیصل مسجداور مارکیٹس میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کالے شیشوں والی گاڑیاں چیکنگ کے بغیر کسی ناکے سے نہیں گزر سکیں گی۔