عید سے قبل دھرنا ختم ہونیکا امکان نہیں، پرویز خٹک

Pervaiz Khattak

Pervaiz Khattak

پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عید سے قبل دھرنا ختم ہونے کا امکان نہیں، وفاقی حکومت کی نیت ٹھیک نہیں، حکومت نہیں چاہتی کہ بحران کا حل نکلے، پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نیت ٹھیک نہیں، حکومت نہیں چاہتی کہ بحران کا حل نکلے، تحریک انصاف اور وفاقی حکومت کے درمیان مکمل ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

انہوں نے کہا میں مذاکرات کا حصہ ہوں اور تحریک انصاف کا وفاقی حکومت پر اعتماد برقرار نہیں رہا۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ عید سے قبل دھرنا ختم ہونے کا امکان نہیں۔