کراچی (جیوڈیسک) کراچی کینٹ سٹیشن سے دوسری عید سپیشل ٹرین ایک ہزار 128 مسافروں کو لے کر بروقت لاہور روانہ ہو گئی۔
کینٹ سٹیشن سے عید سپیشل ٹرین مقررہ وقت گیارہ بجے دن لاہور روانہ ہو گئی۔پندرہ بوگیوں پر مشتمل ٹرین میں ایک ہزار 128 مسافر سوار ہیں۔ ٹرین براستہ خانیوال اور فیصل آباد کل ساڑھے گیارہ بجے لاہور پہنچے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کی تعداد زیادہ ہو جانے پر بوگیوں کی تعداد بڑھا کر پندرہ کی گئی۔ اس ٹرین سے ریلوے کو 9 لاکھ 52 ہزار 210 روپے کی آمدنی ہوئی۔ بارہ بوگیوں پر مشتمل پہلی عید سپیشل ٹرین اتوار کو پشاور روانہ ہوئی تھی۔