لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں عید الا ضحی کے تیسر ے روز بکرا مارکیٹ ختم ہوگئیں اور بیوپاری اپنے علاقوں کو لوٹ گئے۔ لاہور میں بڑی عید سے قبل قائم بکرا منڈیاں گزشتہ رات سے ختم ہونا شروع ہو گئی تھیں۔
کئی مارکیٹوں سے صبح تک بیوپاری اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ صرف اکا دکا مقامات پر مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے بیوپاری جانوروں کے ہمراہ نظر آئے لیکن زیادہ تر منڈیاں آج ختم ہو گئی ہیں۔