اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی مویشی منڈی میں گائے،بچھڑوں اور بکروں کی قیمتیں آسمانوں کو پہنچ گئیں۔ لوگ سستی قربانی کے لئے دنبوں کی خریداری میں دلچسپی لینے لگے۔
عید میں صرف دو تین دن باقی، بیل، بچھڑے اور بکرے کی قیمتوں میں مزید تیزی، کم آمدن والے شہریوں نے ساری امیدیں نسبتا سستے دنبوں سے لگا لیں۔
بیل لاکھ سے اوپر ، بکرا پچاس ہزار سے کم نہیں مل رہا ۔ قیمتوں سے پریشان ہر خریدار دنبے کے گن گاتا ہے نظر آتا۔ ہر شہری کی یوں تو خواہش ہے کہ وہ اچھے سے اچھے جانور کی قربانی دے مگر اصل مسئلہ جیب کا ہے۔ بکرا نہیں تو دنبہ ہی سہی ، قربانی تو دینی ہے۔