عید الاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کیلئے 2 ہفتوں کی چھٹیوں کا اعلان

 Eid-ul-Adha

Eid-ul-Adha

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی حکومت نے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی اور اس موقع پر حکومت نے نجی اور سرکاری ملازمین کے لیے اس بار زیادہ چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ ملک میں نجی سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین کو 4 روز کی چھٹیاں دی گئی ہیں جو 30 جولائی سے 2 اگست تک ہوں گی۔

اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئی ہیں اور انہیں عید پر 2 ہفتے کی چھٹیاں ملیں ہیں۔

حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے 24 سے 8 اگست تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے اس سال محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا ہے۔

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مملکت میں مقیم افرادہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے اور امکان ہے کہ یہ تعداد 10 ہزار تک ہوگی جس میں سعودی عرب کے شہری بھی شامل ہوں گے۔

حکام کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کر سکیں گے جب کہ مکمل طور پر صحت مند افراد کو ہی حج کی اجازت دی جائے گی اور انہیں مناسک حج کے بعد بھی ایک مخصوص مدت تک گھروں میں الگ تھلگ رہنا ہو گا۔