عیدالضحیٰ کے موقع پر کھاریاں کی مقامی انتظامیہ نے صفائی کے بہترین انتظامات کئے، محمد اسلم

kharian

kharian

کھاریاں : عیدالضحیٰ کے موقع پر کھاریاں کی مقامی انتظامیہ نے صفائی کے بہترین انتظامات کئے جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ(ن) امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر4میونسپل کمیٹی کھاریاں حاجی محمد اسلم خان نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اے سی کھاریاں کی قیادت میں ٹی ایم او ، چیف آفیسر، ٹی او آر اور سینٹری ورکروں نے عید کے تینوں دن شہر کو صاف رکھنے کے لئے بہترین انتظامات کئے تھے اور بروقت قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھا کر زمین بوس کی گئیں۔

جس سے شہریوں کو تکلیف اور مشکلات سے بچایا گیا ہم اعلیٰ کارکردگی پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔