عید الاضحی اور رین ایمرجنسی ہنگامی پلان بلدیہ کورنگی بازی لے گیا

 DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : ضلع کورنگی کی تمام اہم اور ذیلی شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے ساتھ عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی نے پہلے روز 1لاکھ 25ہزار سے زائد آلائشیں اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے میں کامیابی ہوگئی ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور وائس چیئر مین سید احمر علی کی سربراہی اور مکمل نگرانی میں یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،وارڈز کونسلرز اور بلدیہ کورنگی کے افسران کی باہمی ٹیم ورک کے ساتھ عید الاضحی اور رین ویمرجنسی پلان پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی ایک بار پھر میونسپل سروسز کی فراہمی میں بازی لے گیا ، بارش کے چند گھنٹے بعد ہی ضلع کورنگی کی شاہراہوں سے برساتی پانی کی باآسانی نکاسی اور عید الاضحی کے پہلے و دوسرے روز برق رفتاری کے ساتھ گلیوں ،محلوں اور اجتماعی قربان گاہوں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ منتخب نمائندوں اور افسران کی باہمی ٹیم ورک اور عوامی مشاورت و تعاون کے ذریعے بلدیہ کورنگی عید الاضحی اور رین ایمرجنسی ہنگامی پلان میں ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئی ہے انہوںنے شدید برسات کے دوران برساتی پانی کی نکاسی اور عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو سہولتیں پہنچانے اور ضلع کورنگی کی حدود میں ہر ممکن طریقے سے صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے پر بلدیہ کورنگی تمام محکموں کے ملازمین خصوصاسالڈ ویسٹ کے اہلکاروں کو شاباشی دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحی کے پہلے اور دوسرے روز شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تواتر کے ساتھ دورہ کرکے شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی اور عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر عملدرآمد کا معائنہ کردتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چیئر مین سید احمر علی ،میونسپل کمشنر رفیق شیخ ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ذمہ دران اور یونین کمیٹیز کے چیئر مینز بھی موجود تھے۔

ہنگامی پلان پر کامیاب عملدرآمد پر چیئر مین سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،واڈز کونسلرز ،بلدیہ کورنگی کے تمام متعلقہ افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے علاقائی ذمہ داروں سے رین ایمرجنسی اور عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر عملدرآمد کرنے میں تعائون پر اظہار تشکر کیا ہے عید الاضحی کے پہلے روزضلع کورنگی کے مختلف علاقو ں کے دورے پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے میڈیا اور NGO,sکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی نے رین ایمرجنسی پلان کے تحت جہاں شاہراہوں سے گلیوں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنا نے کے اور عوام کو دوران برسات بلاتعطل بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر باہمی ٹیم ورک کے ساتھ انجام دیا جاریا ہے،ضلع کورنگی کی حدود میں عید الاضحی کے تینوں دن آلائشیں بروقت اُٹھاکر ٹھکانے لگانے کے لئے 16کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں،عید لاضحی کے پہلے روز 500سے زائد گاڑیاں اور 1300سے زائد رضا کار ا یمرجنسی پلان کا حصہ رہیںجبکہ بلدیہ کورنگی کے مختلف محکموں کے افسران ایمرجنسی پلان کی مکمل مانٹرنگ کررہے ہیں،علاقائی سطح سے الائشوں کو اٹھاکر اسے فوری ٹھکانے لگا نے کے لئے ضلع حدود میں 2خندقیں تعمیر کی گئیں ہیں چیئر مین بلدیہ کورنگی نے بتایا کہ آج عید الاضحی کے پہلے روز ضلع کورنگی سے 1,25,000سے زائد آلائشوں کو گلیوں ،محلوں اوراجتماعی قربال گاہوں سے اٹھاکر سائنسی بنیادوں پر دفن کیا گیا ،انہوں نے بتا یا کہ الحمد اللہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کورنگی سے کوئی بھی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی انشا اللہ ترتیب دئے گئے موثر پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج اور کل بھی عوام کو آلائشوں کے ھوالے سے کوئی مشکل نہیں ہونے دینگے۔

پلیک ریلیشن آفیسر :ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی