ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح ملکہ میں بھی عید الفطر نہایت ہی مذہبی جوش و جذبہ سے منائی گئی۔ مساجدوں اور عید گاہوں میں عید کے بڑ ے بڑ ے اجتماعات منعقد ہوئے اس موقع پر علماء کرام نے رمضان المبارک کی فضلیت اور عید الفطر کی ادائیگی کے موضوع پر گفتگو کی۔
علماء کرام نے عید کے پر مسرت موقع پر مبارک باد دی اور کہا کہ عید الفطر کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے فلسطینی بہنوں بھائیوں اور بچوں کو نہیں بھولنا چاہیے ۔انھوں نے کہا پاکستان میں آئی ڈی پیز کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مسلمانوں کو بھی مسلمانوں کی امداد کی اشد ضرورت ہے ۔ہمیں بڑھ چڑ ھ کر اپنے بھائیوں کا ساتھ دینا ہو گا ۔نما ز عید کے بعد پاکستان کی سلامتی ۔ترقی اور فلسطین کے مسلمانوں کی اسرائیل سے آزادی کی دعائیں کی گئیں۔