عیدگاہ فیملی پارک شاہ فیصل کالونی کا مثالی فیملی پارک بنایا جائے گا، غلام رسول
Posted on February 10, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی غلام رسول نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ عوامی سہولیات اور علاقائی ترقی کے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل نگرانی میں مکمل کیا جائے علاقائی ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے، غیر معیاری اور ناقص منصوبوں پر کنٹریکٹرز اور متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا اعلان کرتے ہوئے ضلع کورنگی کے تمام زون کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے نگرانی کا موثر نظام قائم کر کے عوام کو مسائل سے نجات دلائیں۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی غلام رسول نے میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں زیر تعمیر عید گاہ ماڈل فیملی پارک پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر کورنگی غلام رسول نے عید گاہ فیملی پارک پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کی جلد زجلد تکمیل کو یقینی بنا کر فیملی پارک کو عوام کے لئے کھول دیا جائے تا کہ عوامی تفریحی و صحتمند سرگرمیوں سے استفادہ حاصل کرسکیںتعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر عید گاہ فیملی پارک کو شاہ فیصل زون کا مثالی فیملی پارک بنایا جائے گا۔
متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں میں صفائی وستھرائی اور سہولیات کی فراہمی کے ساتھ صحت مند ماحول کے قیام کے لئے فیملی پارکوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ ضلع کورنگی کے تمام فیملی پارکوں کی تزئین و آرائش کے حوالے سے جاری انتظامات کو تیز کردیا گیا اور عوامی تعاون کے ذریعے صاف ستھرے صحت مند ماحول کی فراہمی کے ساتھ سرسبز ماحول کو بھی فروغ دیا جائے گا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع کورنگی کو عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے مسائل سے پاک مثالی ضلع بنا یا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com