گوجرانوالہ : عید قربان ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے۔ ہمیں اسے محض تہوار کے طور پر منانے کی بجائے اس کے فلسفہ کو سمجھتے ہوئے اپنے دنیاوی معاملات کو درست کرنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنما، ممتاز کاروباری شخصیت، سکریپ میٹل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر فرحان سعید بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عید کی خوشیوں میں غرباء اور مستحقین کو یاد رکھنا چاہیے۔
فرحان سعید بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہوئے بھرپور جدہ جہد کر رہی ہے تاکہ آنے والے وقتوں میں ہم دنیاء میں ایک مضبوط اور مستحکم قوم بن کر ابھریں۔
انہوں نے مزید کہاہے کہ مسلم لیگی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف جہاد کی بنیاد رکھ کر پوری دنیاء کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ ہم مسلمان قوم امن و بھائی چارے کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں اور ہماری یہ کوششیں اپنے مقصد کے حصول تک جاری رہیں گی۔