آٹھ اکتوبر2005 کے زلزلے کو نو سال مکمل ہو گئے

Azad Kashmir Earthquake

Azad Kashmir Earthquake

آزاد کشمیر (جیوڈیسک) ہزارہ ڈویژن اور آزاد کشمیر میں آٹھ اکتوبر دو ہزار پانچ کے زلزلے کو نو سال مکمل ہو گئے، مظفر آباد میں شہدا کی یاد میں صبح آٹھ بج کر باون منٹ پر سائرن بجا کر ايک منٹ کی خاموشی اختيار کی گئی۔

پاکستان کی تاریخ کے سب سے ہولناک زلزلے کو نو سال بیت گئے۔ آٹھ بج کر باون منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ آٹھ اکتوبر نو ہزار پانچ کو آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں زلزلے سے پچھتر ہزار افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جاں بحق افراد کی یاد میں آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفر آباد میں تقریب ہوئی۔

جاںبحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی اور یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ تقریب میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر اور وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھو کھر، چیف سیکرٹری آزادکشمیر خضر حیات گوندل اور دوسرے حکام نے شرکت کی