آٹھ سال سے چائنہ میں قید اپنے پیاروں کی جدائی کا غم برداشت کر رہے ہیں

گوجرانوالہ (سردار عرفان طاہر سے) آٹھ سال سے چائنہ میں قید اپنے پیاروں کی جد ائی کا غم برداشت کر رہے ہیں۔ 290 سے زائد بے گناہ پاکستانی چائنہ کی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں بر داشت کر رہے ہیں لیکن کو ئی بھی انہیں آزادی دلوا نے میں دلچسپی نہیں لے رہا ہے جبکہ اہلخا نہ شب و رو ز زندگی اور مو ت کی کشمکش میں مبتلا ء ہیں۔

ان خیالا ت کا اظہا ر پر یس کلب میں چا ئنہ میں گرفتا ر پاکستانی قیدیو ں کے رشتہ دارو ں نے الیکٹر انک اور پر نٹ میڈیا کے نما ئندگا ن سے با ت چیت کرتے ہو ئے کیا ۔قیدیو ں کے ورثاء شا ہ ظفر ، نعیم شہزا د ، سعدیہ اور ملک خا لد مسعود نے اپنا مو قف پیش کرتے ہو ئے بتایا کہ چا ئنہ کی جیلو ں میں مختلف ممالک سے قیدی گرفتا ر تھے جن میں سے تمام ممالک کے قیدی اپنے اپنے وطن واپس لو ٹ گئے ہیں جبکہ 290 پاکستانی قیدیو ں کو تا حال چھوڑا نہیں جا رہا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ وز یر اعظم ، وزیر اعلیٰ ، وزیر داخلہ سمیت مختلف تنظیمو ں کے نو ٹس لا چکے ہیں لیکن کوئی بھی با زیا بی کی یقین دہا نی نہیں کر وا رہا ہے ۔ قیدیو ں کے ورثا ء نے اپنا احتجاج ریکا رڈ کروا تے ہو ئے چیف جسٹس سپریم کو رٹ آف پاکستان ، وزیر اعظم اسلامی جمہو ریہ پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر داخلہ اور اعلیٰ حکام سے میڈیا کی وسا طت سے چا ئنہ جیلو ںمیں گرفتا ر اپنو ں کی آزادی کی بھرپو ر اپیل کی ہے۔