اٹھارہ ہزاری (جیوڈیسک) آٹھ من مضر صحت گوشت برآمد ہونے پر 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ایک ملزم فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقے روڈو سلطان کے رہائشی ظفر، سفیان اور اسلم میو مضر صحت گوشت رکشے میں لاد کر جھنگ جا رہے تھے۔
انچارج سلاٹر ہاؤس ڈاکٹر عمران حمید نے مخبر کی اطلاع پر انہیں ہیڈ تریموں کے نزیک روک لیا اور آٹھ من گوشت برآمد ہونے پر اسلم اور سفیان کو گرفتار کر کے تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ظفر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔