کراچی (جیوڈیسک) اٹھارویں چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمیئن شپ کی پروفیشنل کیٹیگری کا ٹائٹل وحید بلوچ نے جیت لیا ہے۔ لیفٹینٹ کمانڈر سعید خٹک ہول ان ون جیتنے میں کامیاب رہے۔ کراچی گالف کلب میں ہونے والی چیمپیئن شپ کراچی کے وحید بلوچ کی کامیابی کیساتھ اختتام پزیر ہوگئی۔
پروفیشنل کیٹیگری میں احمد سعید دوسرے اور سابق چیمپیئن شبیر اقبال اور مطلوب احمد مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر آئے۔ لیڈیز ایونٹ میں فوزیہ نقوی کامیاب رہیں۔ ایمیچر کیٹیگری سعید خٹک کے نام رہی۔
پچپن پلس کیٹیگری اے وی ایم ذوالفقار شاہ اور ویٹرنز کیٹیگری گروپ کیپٹن منظر رضوی نے جیتی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔