اٹھارہویں چیف آف نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپیئن شپ ستائیس جون سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے۔ ایونٹ میں اکیاون لاکھ روپے کے کیش انعامات رکھے گئے ہیں. کراچی گالف کورس پی این ایس کارساز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹرنے کہا چار روزہ ایونٹ میں، جونیئرز، لیڈیز، ویٹرنز ،پروفیشنل اور ایمچر کیٹیگری مقابلے شامل کیے گئے ہیں۔
شبیر اقبال پروفیشنل کیٹیگری میں اعزاز کا دفاع کرینگے۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل خواجہ غضنفر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی کھیلوں کے فروغ میں ہمیشہ سے ثابت قدم رہی ہے جسکی وجہ سے کئی کھلاڑی مختلف مقابلو ں میں ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔ کمانڈر کراچی نے سی این ایس اوپن گالف چیمپیئن شپ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ ایونٹ کا فائنل راونڈ تیس جون کو کھیلا جائیگا۔