تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ سیکشن بائیس چیلنج کر دیا

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن بائیس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

لاہور تحریک انصاف پنجاب کے صدر چودھری اعجاز کی جانب سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن بائیس کے تحت پنجاب حکومت کسی بھی سرکاری آفیسر کو ریٹرننگ بلدیاتی انتحابات میں ریٹرننگ آفیسر مقرر کر سکتی ہے جس سے انتحابات میں دھاندلی ہو سکتی ہے، لہٰذا عدالت پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن بائیس کو کلعدم قرار دے۔