کراچی : معروف مذ ہبی، سماجی رہنما قاضی نو رالاسلام شمس نے کہا کہ اولیاء اللہ نے شریعت مصطفی کی حفا طت کا فر یضہ انجا م دیا ، اولیا ء اللہ نے قر آن و شر یعت کی بنیا دپر روحانیت کا تعا رف پیش کیا۔انہو ں نے کہا کہ اولیا ء کا ملین سے نسبت و تعلق کی مضبوطی شر یعت ِمطہر ہ پر عمل کر نے سے ہی ممکن ہے۔
انہو ں نے کہا کہ اولیا ء اللہ وارث علو م انبیا ء اور صا حب ِعلم و حکمت کا پیکر ہیں جنکی فکر و تعلیمات کا بنیا دی مقصد انسان کو صراط مستقیم پر گا مزن کر نا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے انجمن غلامان غو ث پاک کمیٹی لانڈھی کے زیر اہتمام سید انصار علی کی رہا ئش گاہ پرمنعقد ہ محفل و نعت سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔
جبکہ الحاج سعید ہا شمی،محمد معین خان قادری ،عز یز الد ین خاکی ،محمد اعظم عظیم اعظم ،سید افتخار علی ،راجہ اسد و دیگر نے نعت پیش کی۔قاضی نو رالاسلام شمس نے مز ید کہا کہ سیدنا شیخ عبدالقادرجیلانی نے کردار و عمل سے مخلوق خداکی رہبری و رہنمائی فرمائی۔انہو ں نے کہا کہ آج انسا ن اپنے عمل و کر دار کی وجہ سے پستی و ذلت کا سا منا کر رہا ہے،ہمیں زند گی کا اند از فکر بد لنا ہو گا،
نا دانی ، غفلت ، خو اہشا ت نفس کے خو ل سے با ہر آکر اپنی مو جو دہ زند گی اور آخر ت کی دا ئمی زند گی پر سنجید گی سے غو ر کر نا ہو گا،انہو ں نے کہا کہ ہما ری غفلت و بے خبری کا خمیا زہ کسی دوسر ے کو نہیں ہمیں خو د بھگتنا ہو گا۔انہو ں نے کہا کہ ہما ری سلا متی قر آن کی ہد ایت اور حضو ر نبی کر یم کی سنت مبارکہ پر عمل پیر ا ہو نے میں ہے ۔ محمد اعظم عظیم اعظم نے کہا کہ یورپ کی تمام تر گمراہیوں ،مادیت پرستی کے باوجود یورپی مسلمانوں کا اپنے جذبہ عشق مصطفی کا اظہارقابل تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان بظاہر دینی تعلیم سے دور بھی ہوجائے تب بھی وہ حضور اقدس کی شان میں ہرزہ سرائی اور گستاخیوں کو ہر گز برداشت نہیں کرسکتا۔
سید انصار علی نے کہا کہ حضو ر اکر م کی ذات گر امی اہل ایمان کیلئے سر چشمہ ہد ایت اور مر کز عشق و محبت ہے،آپ کا اسو ئہ حسنہ ہر زما نے میں مسلما نو ں کی قو ت سر چشمہ رہا ہے اور تاقیا مت انشا ء اللہ رہے گا ۔لیکن اسکے سا تھ کم ظر ف کو تا ہ نظر گر وہ بھی رہا ہے جس نے حضو ر اکر م کی سیر ت و شخصیت ،عز ت و نا مو س کے سا تھ بے ادبی کی ہے اور یہ بے ادب گستاخا ن رسول ہر زما نے میں نہ صر ف رسواء ہو ئے ہیں بلکہ نشانِ عبر ت بن گئے ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ ا مت مسلمہ کے سینوں سے حضور کی محبت دنیا کی کوئی طاقت نہیں نکال سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ذکر مصطفی کرناہمارے جذبۂ عشق رسول کا مظہر ہے عشق رسول کااظہار مومن کا سرمایۂ حیات اور ایمان کی بنیادہے۔