اسلام آباد(جیوڈیسک)تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تحلیل کیلئے ان کی درخواست سنی ہی نہیں گئی، ان کی دہری شہریت کا معاملہ اٹھادیا گیا۔
سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ درخواست میں موقف تھا کہ الیکشن کمیشن غیرآئینی طورپربنایا گیا لیکن درخواست سنی ہی نہیں گئی اور میری دہری شہریت کا معاملہ اٹھایا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی ہے۔