کراچی (جیوڈیسک) نو منتخب حکومت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد الیکشن کے بعد دوسری ٹی بلز نیلامی میں بھی برقرار رہا. ہدف سے زائد بلز کی خریداری کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی میں دو سو اکسٹھ ارب بائیس کروڑ روپے مالیت کے ٹریثرری بلز فروخت کئے گئے۔
جن میں بارہ ماہ کے دو سو بیس ارب ، چھ ماہ کے چالیس ارب جبکہ تین ماہ کے پندرہ کروڑ روپے مالیت کے بلز شامل ہیں۔ تینوں مدت کے بلز کی شرح منافع میں بالترتیب چار ، چار اور چھ بیسسز پوائنٹس کی کمی رہی۔ نیلامی کیلئے دو سو ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔