نومنتخب قیادت کو پرانے پاکستان کو ہی نئے پاکستان سے زیادہ بہتر اور خوبصورت بنانا ہوگا
Posted on May 14, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : انتخابی نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ قوم نیا پاکستان بنانے کی بجائے قائد اعظم کے بنائے ہوئے اس پاکستان کو قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر بنانا چاہتی ہے لیکن جن سیاسی انجینئروں کو قوم نے قائد اعظم کے پاکستان کی تعمیرومرمت اور ترتیب و تزئین کا ٹھیکہ سونپا ہے اللہ سے دعا ہے کہ وہ ایسی پلاننگ اور ڈیزائن کریں کہ قائد اعظم کا پاکستان نئے پاکستان سے زیادہ خوبصورت اور پر کشش دکھائی دینے لگے۔
نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فانڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو قائد کے خوابوں کی تعبیر بنانے کیلئے ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام سیاسی بالغ نظری افہام و تفہیم اشتراک و اتحاد اور اخوت ومحبت کے ساتھ انصاف و مساوات آئین پر مکمل عملدرآمد قانون کی بالادستی اوربحرانوں سے نجات و عوام کی حالت وحالات میں بہتری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اگر منتخب ومقتدر قیادت سب کو ساتھ لیکر چلے اور کرپشن و طبقاتی تضاد کا خاتمہ کردے تو یقینا پاکستان کو قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر بناکرپرانے پاکستان کو نئے پاکستان سے بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔