نومنتخب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فرید خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Hangu

Hangu

ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو سے منتخب ہونے والے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فرید خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ نومنتخب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فرید خان پی کے 42 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے اور بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

پولیس کے مطابق ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فرید خان سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔