تلہ گنگ میں سود در سود کا بے رحم شکنجہ

Local Elections

Local Elections

تحریر : عامر نواز اعون
محترم قارئین ! حالیہ بلدیاتی انتخابات کو جیتنے کیلئے کونسلرز نے مختلف وعدے کر کے عوام سے ووٹ لئے لیکن انتخابات کے بعد ن لیگ کی حکومت نے یہ واضع کر دیا کہ یہ بلدیات کا عمل ہما رے مزاج کے ہی مخالف ہے کیونکہ کونسلرز حلف اٹھا نے کے بعد اب تک ہا تھ پر ہا تھ دھرے سکون ڈاٹ کام پر مایوس ہو کر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔ نہ فنڈز دئے گئے، نہ اختیارات دئے گئے۔ اب تو یہ نو بت آگئی ہے کہ کونسلرز وغیرہ کو عوام سے منہ چھپا کر گھومنا پھرنا پڑتا ہے۔

ایک شور برپارہا کہ فلاں چیئر مین بنے گا جوڑ توڑ کی فضا ء کا فی وقت نما یاں رہی لیکن عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ ن لیگ کی حکومت ہے اور ان کا مزاج نہیں کہ وہ اختیارات منتقل کریں۔اسی وجہ سے چیئر مینی کی دوڑ بھی اختتام پذیر ہو گئی۔

چیئر مینی کے خواب دیکھنے والوں کو بہت بڑا دھچکا لگا ۔تا حال چیئر مین ضلع کو نسل اور چیئر مین تحصیل کو نسل کی سیٹیں خا لی ہیں لیکن چیئر مینی کے خواب دیکھنے وا لوں کی آسیں امیدیں ٹوٹ چکی ہیں ۔ اب تو سیا سی مظلوموں کے حالات اس ڈگرر پر بھی ہیں کہ اکثر کو نسلرز نے سیاست چھوڑ کر اپنے کام دھندہ پر تو جہ دینا شروع کر دی ہے ۔بس کچھ تھوڑی سی تعداد میں ہیں جو امید لگا ئے بیٹھے ہیں۔

Talagang

Talagang

لیکن ایک بات کر تا چلوں کہ اس بلدیات نے کونسلرز و چیئر مینز کو جہاں اختیارات سے دور رکھا وہاں اس بلدیات نے کئی رشتوں میں دراڑیں بھی ڈالیں جن کو دور کر نے میں بہت وقت لگ سکتا ہے۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ بلدیات نے محرومیوں کے سوا کچھ نہ دیا۔

قارئین !سیاست سے ہٹ کر اگر تلہ گنگ شہر و گردو نواح پر نظر دوڑائی جا ئے تو معلوم ہو تا ہے کہ تلہ گنگ کی ترقی کا عمل کس قدر رکاوٹوں کا شکار ہے ۔تلہ گنگ سٹی میں پختہ تجاوزات کے نام پر جو ادھوراتجاوزات آپریشن کیا گیا اس کی وجہ سے لوگ ابھی تک ذہنی کر ب کی کیفیت سے باہر نہیں آسکے ۔ کتنے ما ہ گزر گئے لیکن شہری تکلیف سے دوچار ہیں۔بجلی اور ٹیلی فون کی لٹکتی تاریں ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیراور سٹرک پر بنے گڑھے کس قدر اذیت ہے شہریوں کیلئے ۔ لیکن افسو س کہ کچھ قلم کار ابھی بھی اس شوق میں ہیں کہ تجاوزات آپریشن کا دوسرا فیزشروع کیا جا ئے جبکہ ان کو دیکھا ئی نہیں دیتا کہ پہلے ایک سائیکوکیس افسرکی طرف سے کی گئی بے وقوفی کا ابھی تک ازالہ ممکن نہ ہو سکا۔

اب تو اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم اور کو تلہ گنگ کی بکھری زلفوں کو سنوارنا ہو گا ۔ یہ جگہ جگہ پر گندگی کے ڈھیر ختم کرا نا ہو ں گے کیو نکہ تلہ گنگ اب اس بات کا متحمل نہیں کہ دوسرا فیز شروع کیا جا ئے اس لئے عوا می حلقوں کی را ئے ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم اوغیر سنجیدہ لوگوں کی باتوں پر تو جہ نہ دیں۔ بلکہ تلہ گنگ کی بہتری کیلئے جہاں تک ممکن ہو اپنا حصہ ڈالیں۔

تلہ گنگ میں جہاںسیا سی حالات متا ثر ہیں وہاں معا شر ے میں موجود کا لی بھیڑوں نے کو ئی نہ کو ئی مکروہ دھندہ کھو لا ہو تا ہے آجکل تلہ گنگ میں سودی کاروبار نے منہ کھو لا ہوا ہے اور مجبور لوگ اس سے فا ئدہ اٹھا نے کی خا طر سود لینے میں پیش پیش ہیں لیکن بعد میں کیا ہو تا ہے اس کا حال ان سے ہی پوچھیں۔یہ بات تو واضع ہے کہ جب تک لا لچی لوگ زندہ ہیں فراڈیوں اور ٹھگوں کا روٹی روزی جا ری ہے وہ فراڈ لگا تے رہیں گے ۔ مطلب قصور وار تو ہم بھی ہیں جو سود کھا نے والوںسے پیسا لیتے ہیں ۔ اگر ان کو ہم مو قع نہ دیں تو ان کے اس گندے دھندے کو تقویت نہ ملے۔

Interest

Interest

سود کے بارے یہ واضع ہے کہ سود اللہ اور اللہ کے رسول ۖ سے اعلان جنگ کر نے کے مترادف ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہما رے شہر تلہ گنگ میں سود کے بے رحم شکنجے میں جکڑ کر کئی گھرا نے ایک وقت کی روٹی سے بھی پریشان ہیں۔جبکہ بظا ہر شرفاء دکھنے والے شرافت کا لبا دہ اوڑھ کر سودی کاروبار تلہ گنگ میں بھر پور انداز سے کر رہے ہیں اور افسوس اس بات کا ہے کہ ان کو پوچھنے وا لا کو ئی نہیں۔

شطر بے مہار ہو نے کی وجہ سے وہ شرافت کا لبا دہ اوڑھ کر مجبوروں کی مجبوری سے فا ئدہ اٹھا تے ہیں اور چالیس یا پچاس فیصد سود پر رقم دیتے ہیں اور بعض لوگ تو اس سودی شکنجے میں ایسے پھنسے ہوئے ہیں کہ وہ جان چھرا نے کی کوشش بھی
کر تے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اس شکنجے سے آزاد نہیں ہو پا تے کیونکہ سود دینے وا لے بظا ہر شرفاء کی شرائط ہی ایسی ہو تی ہیں جس کی وجہ سے سود لینے وا لا اس دلدل میں دھنستا چلا جا تا ہے۔

احباب اختیار کو چا ہیے کہ وہ اس دلدل میں پھنسے لوگوں کو اس مکروہ دھندہ کر نے والوں کے شکنجے سے آزاد کر انے میں اپنا اہم رول ادا کریں اور سود خوروں کے خلاف آپریشن کریں تا کہ اس دلدل میں پھنسے غریب لوگ نکل سکیں اور ان شرفاء کا چہر ہ بھی بے نقاب ہو۔ ساتھ ساتھ تلہ گنگ اس گندگی سے نکل سکے۔

Malik Aamir

Malik Aamir

تحریر : عامر نواز اعون
aamir.malik26@yahoo.com
0300-5476104