پیرس (اے کے راؤ) نومنتخب فرانسیسی صدر ایمنوئل ماکخوں نے وزیر اعظم Édouard Philippe “عیدوا فلیپ ” کی مشاورت سے عبوری کابینہ کا اعلان کر دیا۔ جس کے مطابق ، لیوں کے مئیر اور صدر کے فیملی فرینڈ Gérard Collomb ( جیغاغ کولوں کو وزارت داخلہ ہ، Nicolas Hulot ( نی کولا سلوت۔ وزیر برائے ماحولیات ، MoDem پارٹی کے صدر François Bayrou فرانسوا بایرو ۔ وزیر مملکت برائے قانون ، Sylvie Goulard ( سلوئی ا گولارد وزیر برائے آرمی افئیر، Bruno Le Maire برغنو لامیغ وزیر اقتصادیات ، Jean-Yves Le Drian جاں ایو لے دغیوں وزیر برائے یورپ اینڈ تارکین وطن، Richard Ferrand غیشا فیغا وزیر برائے علاقائی ہم آہنگی ، Françoise Nyssen فرانسواز نیسین وزیر ثقافت ، Murielle Pénicaud موغیل پے نیکو وزیر محنت ، Jean-Michel Blanquer جاں میشل بلانکے وزیر تعلیم ، Jacques Mézard جیک میزاغ وزیر خوراک و زراعت ، Gérald Darmanin جیرال درمانا وزیر ایکشن و پبلک اکاونٹ ، Fredérique Vidal فردریک ویدال وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن ، Annick Girardin آنک جیغاغ داں وزیر برائے اوور سیز ، Laura Flessel لوغافیسل وزیر کھیل ، Elisabeth Borne ایلزابتھ بوغن وزیر ٹرانسپورٹ ، Marielle de Sarnez ماغیل دا ساغنیز وزیر برائے یوپین آفئیر ، Christophe Castaner کرستوف کاستنیغ سیکرٹری آف سٹیٹ، حکومتی ترجمان برائے پارلیمانی امور، Marlène Schiappa ماغلین شیپا کو خواتین و حضرات کے مساوی حقوق کی زمہ داری دی گئی ہے۔ Sophie Cluzel صوفی کلوزل کو معزور افراد اور Mounir Mahjoubi منیر ماجوبی کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی زمہ داری سونپی گئی ہے۔
یاد رہے 11 جون کو قانون ساز اسمبلی جیسے پاکستان میں قومی اسمبلی اور فرانس میں ” législatives” لیجسلیٹو کہتےہیں کاپہلا راونڈ ہوگا ۔ جس میں عوام 577 ممبران جنہیں Députée دپوتے کہتے ہیں کے لیے ووٹنگ ہو گی اورپھر 18 کو پہلے اوردوسرے نمبر پر آنے والوں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ 577 ممبران میں سے 74 ممبران یورپین پارلیمنٹ کے ممبر بنتے ہیں۔
فرانسیسی حکومتی ڈھانچہ 968 افراد پر مشتمل ہوتا ہے جن میں صدر فرانس ، وزیر اعظم فرانس کے علاوہ صدر اسمبلی، صدر سینٹ اور 348 سینٹرز ، صدر آئینی کونسل اور 8 ممبران ، 16 وزیراء 14 وفاقی سیکرٹریز اور 577 اسمبلی ممبران ہوتے ہیں۔
صدر اور وزیر اعظم کی تنخواہ 2016 سے 14910 یورو ہے ، فرانسیسی حکومت میں سب سے زیادہ تنخواہ سینٹ کے چیرمین کی ہے جو 20 ہزار 782 یورو ہے ۔ ایک ممبر پارلیمنٹ اور ممبر سینٹ کو 7100 یورو ملتے ہیں۔
وزراہ اور وفاقی سیکریٹریز کو تقریبا” برابر 9940 یورو فی کس ملتے ہیں۔ 2016 میں موجودہ صدر وزیر خزانہ تھے اور اس وقت صدر فرانس فرانسوا ہولند کی تنخواہ 21 ہزار سے زائد ہو کرتی تھی جو سابق صدر نیوکولا سرکوزی کے دور میں بڑھائی گئی تھی ۔ موجودہ صدر نے اپنے وزارت کے دور میں صدر کا پے سکیل ری سیٹ کیا تھا اور تنخواہ بڑھانے کی بجائےکم کی تھی۔