منتخب عوامی نمائندے ہر حال میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے: خواجہ اظہار الحسن

Karachi Meeting

Karachi Meeting

کراچی : حق پرست ارکانِ صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور فیصل سبزواری نے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ خصوصی اجلاس میں بلدیہ وسطی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے ہر حال میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، وسائل ہوں نہ ہوبلدیاتی خدمات عوام کی دہلیز پر مہیا کی جاتی رہیں گی۔

انہوں نے افسران کو خصوصی طور پر متنبہ کیا کہ عوامی خدمات کے اداروں میں کام چور اور بے کار افراد کی کوئی جگہ نہیں،ایسے افراد بہتر ہے کہ خود ہی گھر چلے جائیں وگرنہ محکمہ جاتی کارروائی بلاتفریقِ عہدہ و گریڈ کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا حق پرست منتخب عوام نمائندے امید کی کِرن ہیں جو عوام کی خدمت سے سرشارہوکر تندہی سے کام کررہے ہیں۔

ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی کالی بھیڑ کی وجہ سے عوامی نمائندوں کی کارکردگی متاثر ہو۔تندہی اور دیانت داری سے کام کرنے والے ورکرز کے لئے اوورٹائم کی تجویز پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ہی کی بدولت ہماراسر فخر سے بلند ہے۔ سینی ٹیشن اور دیگر ڈپارٹمنٹ میں افرادی قوت کی کمی دور کرنے کے لئے ڈیلی ویجز پر افرادکو بھرتی کیاجائے۔

ارکانِ صوبائی اسمبلی نے کہاکہ بلدیہ وسطی کے وسائل کی کمی دورکرنے کے لئے اپنے ذرائع استعمال کرکے مشنری فراہم کرنے کی کوشش کریں جس کے بعد خدمات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے ارکانِ صوبائی اسمبلی کا شکریہ اداکیاکہ وہ وقتاٍ فوقتاً ہدایت اور گائیڈ لائن دیتے رہتے ہیں۔ تاکہ بلدیاتی خدمات کا تسلسل جاری رہے۔

بلدیہ وسطی کے افسران اور عملہ اپنی بساط کے مطابق انتہائی توجہ اور دیانت داری سے خدمات انجام دے رہاہے۔ جبکہ 100 روزہ صفائی مہم اپنے عروج پر ہے جس کی وجہ سے ضلع وسطی کی صورتِ حال بہتر نظر آرہی ہے۔

جاری کردہ: عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر(بلدیہ وسطی)
0314-3699690