منتخب نمائندوں نے منہ موڑ لیا، دو لاکھ کی آبادی والا گائوں ننگڑ شریف بنیادی سہولیات سے محروم

لاہور (نامہ نگار) منتخب نمائندوں نے منہ موڑ لیا، دو لاکھ کی آبادی والا گائوں ننگڑ شریف بنیادی سہولیات سے محروم، این اے 129و پی پی 160سے ن لیگ کے امیدوار کامیابی حاصل کر چکے ہیں، بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں مطالبہ، تفصیلات کے مطابق این اے 129و پی پی 160یونین کونسل 143ننگڑ شریف سے ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے نمائندوں نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد علاقہ سے منہ موڑلیا، بنیادی سہولیات سے محروم اہل علاقہ منتخب نمائندوں کہ راہ تکنے پر مجبور، ننگڑ شریف کی عوام پینے کے صاف پانی، نکاسی آب اور میڈیکل کی سہولیات سے محروم ہیں۔

مضر صحت پانی پینے سے بچے ، بوڑھے، نوجوان اور خواتین سبھی متاثر ہو رہے ہیں، اور خطر ناک بیماریوں کا شکار ہو کر ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں، گائوں کے ارد گرد جوہڑوں کی بھر مار بھی اہلیان ننگڑ شریف کی مشکلات میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں، اہلیا ن علاقہ کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Villages

Villages