لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے فروغ تعلیم کا عمل تیز کرنے کے لئے وزیراعلی کے روڈ میپ پروگرام کا حصہ بنیں ارکان اسمبلی اپنے علاقوں میں سکول کونسلز کے قیام، ضلعی مانیٹرنگ کمیٹیاں، نئے کلاس رومز کی تعمیر، سکولوں کی اڈاپشن اورانرولمنٹ میں مرکزی کردار ادا کریں۔
ارکان اسمبلی وزیراعلی کی ٹیم کا ہراول دستہ ہیں ان کے موثر کردار کے بغیر فروغ تعلیم کے اہداف حاصل نہیں ہوسکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزمقامی ہوٹل میں ارکان اسمبلی کو وزیراعلی سکول ایجوکیشن روڈ میپ کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ و ظہرانے کے دوران کیا۔