منتخب نمائندوں نے سکھر کو کچرا کنڈی بنا دیا

Sukkur Parties Alliance

Sukkur Parties Alliance

سکھر (جیوڈیسک) سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کے نا قص انتظامات کے خلاف سکھر پارٹیز الائنس کی جانب سے شہر کے مرکزی علاقے گھنٹہ گھر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت سکھر پارٹیز الائنس کے چیئرمین مشرف محمود قادری، ڈاکٹر سعید احمد اعوان، رضوان قادری، داوا خان، حزب اللہ جھکرو و دیگر نے کی، مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کا رڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے

جن پر نساسک حکام اور سکھر کے منتخب نمائندوں کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے کہاکہ نساسک حکام اور منتخب نمائندوں نے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے، شہر کا کوئی ایسا علاقہ نہیں ہے جہاں پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے نہ ہوں ہر طرف تعفن پھیل رہا ہے گٹرو نالیاں ابل پڑی ہیں جس کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقے اس وقت کسی تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر شہر کی صورتحال کا نوٹس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔