لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ این اے 75 میں بے قاعدگیوں کے بعد پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب ہونا چاہیے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت نے این اے 75 میں منظم طریقے سے دھاندلی کی اسی لیے ان کی جماعت شروع ہی سے 59 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کررہی ہے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں شدید بے نظمی کے باعث 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے کے نتائج روک لیے جو اب تک جاری نہیں کیے گئے ہیں۔