اس مرتبہ الیکشن میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا: چیف الیکشن کمشنر گلگت

Raja Shahbaz Khan

Raja Shahbaz Khan

گلگت (اصل میڈیا ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ اس مرتبہ کے الیکشن میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت کا الیکشن صاف شفاف اور آزادانہ ہو گا، دھاندلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2020 میں ووٹرز کی تعداد میں ایک لاکھ سے زائد کا فرق آیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ کے الیکشن میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا، پولیس، رینجرز، ایف سی کے اہل کار سیکیورٹی دیں گے۔