لودھراں (جیوڈیسک) این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولیس نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
الیکشن کے عمل کو مکمل طور پر پرامن رکھنے اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لئے پولیس کے قریباً تین ہزار آفیسران و اہلکار،1100رضاکاروں کے علاوہ آرمی کے جوان بھی پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔
حلقہ این اے 154 میں کل 303 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں 34 مردانہ ، 34 زنانہ اور 235 مشترکہ پولینگ اسٹیشنز ہوں گے جس میں 47 پولنگ اسٹیشنز کو اے کیٹیگری یعنی حساس ترین قرار دیا گیا ہے جبکہ باقی 256 کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے ۔ حلقہ میں 4 لاکھ 19 ہزار 182 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، 2 لاکھ 28 ہزار 870 مرد ووٹر اور 1 لاکھ 90 ہزار 312 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
تمام ووٹر ز کو پولنگ اسٹیشنز پر موبائل فون اور کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی اس کے ساتھ ساتھ نفری کو کنٹرول کرنے اور کسی بھی قسم کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔