لودھراں (جیوڈیسک) این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن کا میلا اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ پولنگ اسٹیشنز پر 3 ہزار پولیس اہلکار دن بھر تعینات رہے۔ 11 سو رضاکاروں کے علاوہ فوجی جوان بھی پولنگ اسٹیشنز پر موجود تھے۔
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا۔ این اے 154 میں 4 لاکھ 19 ہزار 182 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے جن کے لئے 303 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے، جن میں سے 47 کو حساس ترین قرار دیا گیا تھا۔ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز پر موبائل فون اور کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔
این اے 154 لودھراں میں مسلم لیگ نون کے صدیق بلوچ اور تحریک انصاف کے جہانگیر ترین آمنے سامنے تھے۔ شیر دھاڑا یا بلا چلا، عوام فیصلہ سنا چکے، نتیجے کا انتطار ہے۔