پیاف فائونڈرز الائنس کی الیکشن مہم عروج پر پہنچ گئی

Lahore

Lahore

لاہور : پیاف فائونڈرز الائنس کی الیکشن مہم عروج پر پہنچ گئی ہے گزشتہ رات محبوب علی سرکی اور خادم حسین و دیگر تاجران فیروزپو روڈ کے لیڈران کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں پیاف فائونڈرز الائنس نے تاجر برادری کی گزشستہ روز کی گئی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔

اس موقع پر محمدعلی میاں،شیخ محمد آصف نے تاجربرادری کی ہڑتال کی حمایت کی یھی.جوکامیاب ہڑتال پر شیخ محمد آصف،محمد علی میاں او دیگر راہنمائوںنے تاجر برادری کو مبارکباد دی ہے،اورحکومت سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ ابھی پانی سر سے اونچا نہیں ہوا حکومت فورا تاجربرادری کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے،اور کوئی درمیانی راستہ نکالا جائے ۔ھالیڈے پارک انڈسریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن رائیونڈ روڈ پر بھی پیاف فائونڈرز الائنس کوآج زبردست استقبالیہ دیا گیا۔

ھالیڈے انڈسریل اسٹیٹ کے لیڈرز توفیق اے شیروانی ، مدبر جعفری اور کاشف بلال کی طرف سے دیے گیے ظہرانے میں پیاف فائونڈرز الائنس کے قائدین میاں انجم نثار،میاں شفقت علی ،شیخ محمد آصف،افتخار علی ملک، عرفان اقبال شیخ وخاور رشید، افتخار بشیر چوہدری، مدثر چوہدری ، یوسف شاہ ، ناصر سعید و دیگر سیئنر بزنس کمیونٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی اور اپنی ایسوسی ایشن کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ، وہ کئی سالوںپیاف فائونڈرز الائنس کے ساتھ کام کرکے برنس کمیٹونٹی کے مسائل حل کر رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ تمام صنعتکاربزنس کمیونٹی پیاف فائونڈرز الائنس کے ساتھ ہے۔ اس موقع پر تما م تاجروں اور صنعتکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے الائنس کے سینئر لیڈر شیخ محمد آصف نے کہا کہ پیاف فائونڈرز الائنس ہرمشکل میں تاجربرادری کے ساتھ ہے اورتاجر محب وطن ہیںاور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خاموش سپاہی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

لہذا ضروری ہے کہ حکومت انہیں سہولیات دے نہ کہ بینکوں سے لین دین پر ٹیکس عائد کرکے اْن کے مسائل میں بہت زیادہ اضافہ کردے۔ محمد علی میاں نے کہا کہ ہڑتال کی کامیابی پر بزنس کمیونٹی مبارکباد کی مستحق ہے۔