ایف بی آر نے ٹیکس چور انتخابی امیدواروں کو نوٹس بھجوانے کا کام شروع کردیا۔ تمام امیدواروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع نے بتایا کہ انتخابی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ ہزاروں امیدواروں کے پاس ٹیکس نمبر ہی نہیں ہیں۔
ریجنل انکم ٹیکس دفاتر کو انتخابی امیدواروں کی جائیداد کے اعداد وشمار اکٹھا کرنے اور انہیں انکم ٹیکس کے نوٹسز بھجوانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اپنے ذرائع آمدنی یا اثاثے چھپانے والے انتخابی امیدواروں کا ریکارڈ بھی جمع کیا جا رہا ہے۔ ٹیکس رجسٹریشن کے لئے ایک ماہ کا نوٹس دیا جائے گا، جس کے بعد قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔
انتخابی امیدواروں کا تین سالہ ٹیکس ریکارڈ الیکشن کمیشن کو پہلے ہی بھجوایا جا چکا ہے جس کے تحت ساڑھے دس ہزار سے زیادہ انتخابی امیدواروں کے پاس قومی ٹیکس نمبر نہیں ہے۔ ایف بی آر زرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے تمام غیر رجسٹرڈ امیدواروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔