ضمنی انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے ریٹرننگ افسروں کو ہدایت جاری

Justice Tassaduq Hussain

Justice Tassaduq Hussain

لاہور (جیوڈیسک) قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ضمنی انتحابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو ہدایت جاری کر دی ہیں الیکشن کمیشن پنجاب کے آفس میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی کی زیر صدارت اجلاس ہو۔

ا جس میں الیکشن کمشنر پنجاب اور دیگر اعلی پولیس و انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے تصدق حسین جیلانی نے کہا پوری قوم نے عدلیہ پر بھر پور اعتماد کیا۔ ضمنی انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں۔ حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات کی جائے گی۔

جبکہ تعینات کردہ فوج کے افسروں کو جوڈیشل اختیارات بھی دیے گئے ہیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر ہی سزا دی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے موقع پر فوج کی تعیناتی کا فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس پر کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کو یہ بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ رزلٹ کی تیاری میں تاخیری حربے استعمال نہ کریں۔