اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ساڑھے سولہ ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی موصول ہو ئے ہیں جبکہ ساڑھے دس ہزار سے زائد کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے16 ہزار 688 کاغذات نامزدگی مل گئے ہیں۔
جن میں سے 10 ہزار 748 کاغذات نامزدگی کی ابتدائی جانچ پڑتال مکمل کی جا چکی ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن تصویر والی انتخابی فہرستوں کی چھپائی اگلے ہفتے پیرکے روز سے شروع ہو جائے گی۔
تصویر کے بغیر انتخابی فہرستوں کی چھپائی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔تاہم کراچی کی انتخابی فہرستوں کی چھپائی کے کام کے آغاز کیلئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے جو آج متوقع ہے۔