الیکشن کمیشن کی تشکیل کیخلاف درخواست کی سماعت آج دوبارہ ہو گی

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد(جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کی تشکیل کیخلاف طاہر القادری کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت آج دوبارہ ہو گی۔سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں درخواست کی سماعت کرے گا۔

گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان کی جانب سے طاہر القادری کو دہری شہریت کے حوالے سے سوالات اور ریمارکس کا سامنا رہا تھا۔ ڈاکٹر طاہر القادری الیکشن کمیشن کی تشکیل کے خلاف آج مزید دلائل دیں گے۔