کراچی (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان عالمی ایکیسیس ایواڈ کیلئے نامزد ہو گیا انٹرنیشنل سینٹر فار پارلیمنڑی سٹڈیز نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے۔دنیا بھر میں صرف 16 ممالک اس ایوارڈ کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔ پاکستان کو 200 ممالک کی فہرست میں سے نامزد کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کو الیکڑانک سروس 8300 فراہم کرنے پر نامزد کیا گیا۔ انتخابات کے دوران اس سروس کے ذریعے کروڑوں ووٹرز نے موبائل فون کے ذریعے کارڈ نمبر بھیج کر اپنے ووٹ کی تصدیق کی تھی۔ ایوارڈ کی تقریب 4 دسمبر کو ملائیشیا کے درالحکومت کوالالمپور میں ہو گی۔