اسلام آباد (جیوڈیسک) اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر پرویز رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمہوری حکومت بلدیاتی انتخابات میں مکمل شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
میڈیا کو جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آزاد مبصرین شفاف انتخابات کو یقینی بنانے میں ایک اہم کردار ادا کر تے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابی مبصرین الیکشن میں کسی بھی قسم کی بدانتظامی یا دھاندلی کی جانچ پڑتال کرتے ہیںی۔
انہوں نے کہا کہ مبصرین کی رائے بھی انتخابی اصلاحات میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ پرویز رشید نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے انتخابی مبصرین کو سہولیات فراہم کرے۔