اسلام آباد(جیوڈیسیک)الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپر کی چھپائی کے لئے مزید چار ارب روپے مانگ لئے۔ وزیرخزانہ نے فنذزفراہمی کی یقین دہانی کرادی۔ چیف الیکشن کمشنرکا کہناہیانتخابات سیمتعلق غیریقینی صورتحال ہے نہ کراچی کے حالات انتخابی عمل میں رکاوٹ بنیں گے۔
اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم سے وزیرخزانہ سلیم مانڈوی والا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عام انتخابات کے لئے فنڈزکی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔ وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ بیلٹ پیپر ز کی چھپائی اور دیگر اخراجات کے لئے الیکشن کمیشن کو دو ارب روپے پہلے فراہم کیے گئے جبکہ چار ارب کی فراہمی ابھی باقی ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا وزیر خزانہ نے فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کرادی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کو درکار تمام فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ وزیر خزانہ نے درخواست کی کہ قومی منصوبوں کیلئے فنڈز کی منتقلی کی اجازت دی جائے، جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ قومی ترقی کیلئے منصوبوں کے ترقیاتی فنڈز پر کوئی پابندی نہیں۔