اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے الیکشن بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملہ پر الیکشن کمیشن نے نادرا کو بھی ہدایات جاری کیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ہری پور میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں اس کا تجربہ کیا جو کامیاب نہ رہا۔
نادرا نے الیکشن کمیشن کو واضح کر دیا ہے کہ نادر ایک ہی روز میں کروڑوں ووٹوں کی تصدیق نہیں کر سکتا۔ اس حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات ہوں یا پھر بلدیاتی الیکشن بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ممکن نہیں۔ عام انتخابات 2018 بھی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت نہیں ہو سکتے۔
پوری دنیا بائیو میٹرک سسٹم سے مینیول سسٹم پر واپس آ رہی ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمشین نے مزید کہا کہ الیکشن صاف اور شفاف اسی وقت ہو سکتا ہے جب سیاسی جماعتوں کا الیکشن کمیشن پر اعتماد ہو اور عملہ کی ٹریننگ درست طریقے سے کی گئی ہو۔