راولپنڈی(جیوڈیسک)راولپنڈی ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا قیام آئین کے مطابق نہیں،راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کی تشکیل آئین کے آرٹیکل 213 کے تحت نہیں بنایا گیا۔سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو غیرجانبدار ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ہونی چاہیے تھی۔
انھوں نے کہا کہ وہ 2002 میں پارلیمنٹ کا ممبرمنتخب ہوئے اور 2004 میں رکنیت سے استعفی دیا۔ انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بیٹھ کر انھوں نے دیکھا کہ عوام کی بھلائی کے لیے کچھ نہیں ہورہا ،اس لئے انھوں نے عوام میں تبدیلی اور بیداری کے لیے تحریک چلائی۔