الیکشن کمیشن کی تاریخ پر بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں، پرویز خٹک

Pervez Khattak

Pervez Khattak

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے لیے جوبھی تاریخ مقررکرے گا وہ اس پر الیکشن کروانے کے لیے تیارہیں۔

اس بات کا اعلان خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے تحریک انصاف کے طلبہ ونگ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اوروہ خیبرپختونخوا میں سب سے مختلف حقیقی بلدیاتی نظام نافذ کریں گے جس میں نہ صرف اختیارات بلکہ صوبائی حکومت کا تیس فی صد بجٹ بھی ان بلدیاتی اداروں کو منتقل کردیں گے۔