شاہ محمود قریشی نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کو دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست دی ہے جب تک الیکشن کمیشن مطالبہ تسلیم نہیں کرتا تب تک احتجاج جاری رہے گا،انہوں نے کہا پورا پاکستان دھاندلی کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔
دھاندلی کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتے، کل اسلام آباد احتجاج کرنے جائیں گے جو ہمارا حق ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا تحریک انصاف محب وطن پارٹی ہے اور الیکشن میں دوسری بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔
انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح نے پاکستانی حلقوں کے علاوہ بہت سے سفارتی حلقوں کو بھی حیران کردیا ہے، شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا زرداری نواز ملاقات خوش آئند ہے، موجودہ آنے والی حکومت کو کام کرنے دینا چاہیے، اگر انہوں نے کام نہ کیا تو تحریک انصاف بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گا۔