کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونائٹیڈ ہومن رائٹس کمیشن پاکستان کی ایک 11 رکنی ٹیم کراچی میں حلقہ NA-246 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کی آبزرویشن کے لیئے مقرر کی گئی ہے۔ تاکہ ہونے والے الیکشن کی مشائدہ رپورٹ مرتب کرسکیں۔جس کے لیئے الیکشن کمیشن سندھ نے NA-246 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کی آبزرویشن کے لیئے خصوصی پاس ایکری ڈیشن کے کارڈ کا اجرا کر دیاہے۔
یہ آبزرویشن ٹیم دو حصوں میں پولنگ اسٹیشن کا وزٹ کر یگی۔ چیئرمین عبد الر حمان بلوچ اور سیکریٹری جنرل رانا فیض الحسن کی سر براہی میںحلقہ NA-246 پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے موقع پر ہونے والی پولنگ اسٹیشن پر کاروائی کو آبزرو کریگی۔اور اس کی مکمل روپورٹ تیا ر کر کے متعلقہ اداروں کو ارسال کرے گی۔
انہوں کہا ہمارے ادارے نے ٢٠٠٤ میںہونے والے ضمنی الیکشن سے جنرل الیکشن تک تمام روپو ٹیں متعلقہ اداروں کو ارسال کر چکے ہیں۔ الیکشن میں 11 رکنی ٹیم میں عبدالرحمان بلوچ ،رانا فیض ا لحسن ، فیصل احمد، محمد ناصر خان ، نورالحق ، چوہدری عبد ا لغنی، محمد فیصل، اسلم علی خان، شیخ رمیز احمد، ممتاز بانو بیگم، اورکوثر پروین شا مل ہیں۔